ابنا: شام کے حمص شہر کے تلبیسہ علاقہ میں شامی فوج کی کارروائی کے دوران درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں اکثر غیر ملکی دہشت گرد شامل ہیں۔ شامی ذرائع کے مطابق دہشت گرد عام شہریوں کی طرف فائرنگ کررہے تھے جس کے بعد شامی فوج نے کارروائی کرکے دہشت گردوں کا اس علاقہ سے صفایا کردیا ہے۔ واضح رہے کہ شام میں دہشت گردوں کی امریکہ ، سعودی عرب، قطر اور ترکی آشکارا حمایت کررہے ہیں اور دہشت گردوں کو شام بھیجنے کے لئے بھرتی کررہے ہیں۔
.......
/169